جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

جندال نواز ملاقات میں کیا ہوا؟حکومت خاموشی سے بیٹھ کر کیا کررہی ہے؟اہم سیاسی رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 19  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے سینئررہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کیلئے بڑا دھچکا ہے، کلبھوشن کے معاملے پر حکومت کی نااہلی واضع نظر آرہی ہے، سجن جندال کا دورہ حکومت نے خفیہ رکھنے کی کوشش کی ، وزیراعظم یا ان کے ترجمان نے سجن جندال کے دورے پر کوئی بات نہیں کی ،

عوام سے سب کچھ خفیہ رکھا گیا،حکومت خاموشی سے بیٹھ کر کلبھوشن کو واک اوور دینا چاہتی تھی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاک فوج نے عالمی عدالت میں وکیل تعینات کیا ہے لیکن فوج کو عدالتی معاملات میں زیادہ تجربہ نہیں ہوتا، حکومت کی جانب سے عالمی عدالت میں وکیل نہ کرنے کی وجہ سے شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں۔ ڈان لیکس انکوائری رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے۔ وہ جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے معاملے پر حکومت کی نااہلی واضع نظر آرہی ہے اور جس طرح حکومت نے اس معاملے سے نمٹنے کی کوشش کی ہے اس سے شکوک وشبہات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے کیس میں وکیل بھی فوج نے دیا مگر فوج کا عدلیہ کے حوالے سے زیادہ تجربہ نہیں ہوتا اور اس کیس میں حکومت کو اٹارنی جنرل کو مقرر کرنا چاہئے تھا۔ لیکن حکومت اس معاملے میں واک اوور دینا چاہتی تھی اس لئے خاموشی سے بیٹھی رہی ۔ اسی طرح سجن جندال پاکستان آئے جس کا دورہ حکومت نے خفیہ رکھنے کی کوشش کیا اور بعد ازاں وزیراعظم یا ان کے ترجمان نے سجن جندال کے دورے پر کوئی بات نہیں کی اور عوام سے سب کچھ خفیہ رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف عوام کو جواب دہ ہیں

اور ان کو اپنی ذمہ داری پورہ کرنی چاہئے تھی اور اس ملاقات کے بارے میں عوام کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ میری چھٹی حس کہتی ہے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے حوالے سے بھی سجن جندال سے بات ہوئی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ اگر ہوتا تو اپنے فیصلے کرتا اس لئے نوازشریف نے یہ وزارت اپنے پاس رکھی ہوئی ہے اور اس سے پاکستان کو بہت سیٹ بیک ہوا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ ڈان لیکس انکوائری رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…