اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے سی پیک منصوبے میں کام کرنے والے چینی شہریوں اورزراعت کے شعبے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے چینی سرمایہ کاروں کوبغیرویزے کے پاکستان میں داخل ہونے کی منظوری دیدی ہے ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے چینی شہریوں کوپاکستان میں ویزہ فری انٹری کے بارے میں اپنے ردعمل میں پاکستان تحریک انصاف کے
رکن قومی اسمبلی شہریارآفریدی نے کہاکہ چین کے ساتھ سی پیک کے حوالے سے حکومت نے جومعاہدے کئے ہیں ان کوپارلیمنٹ میں پیش کیاجائے اوران کوقوم کے سامنے بھی لایاجائے ۔سینیٹرعثمان کاکٹرنے اس موقع پرکہاکہ پہلے انگریزہمارے مائی باپ تھا اوراب چین کوگوادراوراب دیگرمنصوبے دے دیئے گئے ہیں تواب چین ہمارا مائی باپ ہو گا۔ایم کیوایم کے رکن اسمبلی علی رضاعابدی نے کہاکہ پہلے بتایاگیاتھاکہ سی پیک ایک سڑک کامنصوبہ ہے بعدمیں معلوم ہواکہ اس پرانڈسٹریل زونز قائم کئے جائیں گے ،اب معلوم ہے کہ اس منصوبے کے تحت زرعی شعبہ او رلائیوسٹاک بھی شامل ہے اورساتھ کوسٹل بارڈرپرایک انٹرٹیمنٹ کلب بھی قائم کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کوچاہیے کہ اس منصوبے کے بارے میںتمام کئے گئے معاہدے پارلیمنٹ میں لائے ۔چینی شہریوں کوویزہ فری انٹری دینے اورپاکستان کے زرعی شعبے میں سر مایہ کاری کے بارے میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہاکہ چین کی سرمایہ کار ی سے ملک ترقی کرے گااورسرمایہ کاری کے مزید مواقع پیداہونگے جبکہ عوام کے مسائل کم ہونگے ۔۔واضح رہے کہ پاکستان نے سی پیک منصوبے میں کام کرنے والے چینی شہریوں اورزراعت کے شعبے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے چینی سرمایہ کاروں کوبغیرویزے کے پاکستان میں داخل ہونے کی منظوری دیدی ہے ا و ر اس معاملے پرعوامی وسیاسی حلقوں میں بحث جاری ہے ۔