بھکر (مانیٹرنگ ڈیسک)بھکرکی تحصیل کلورکوٹ میں بچے کوکاٹ کرزخمی کرنے والے کتے کوسزائے موت سنادی گئی ہے جبکہ اس کتے کے مالک نے اے سی کلورکوٹ کے اس فیصلے کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں اپیل دائرکردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اے سی کلورکوٹ کوایک شہری انور نے درخواست دی کہ جلیل نامی شخص کے کتے نے اس کےبیٹے کوکاٹ کرزخمی کردیاہے جبکہ یہ کتااس سے قبل بھی کئ افراد کوکاٹ چکاہے ۔
ذرائع کے مطابق اے سی کلورکوٹ نے اس درخواست کی سماعت کرتے ہوئے منگل کے روزکتے کوسزائے موت سنادی اوراس حوالے سے اسٹنٹ کمشنرنے کہاکہ انہوں نے یہ فیصلہ (Humaitarian Basis)پرسنایاہے جبکہ کتے کے مالک نے کہاکہ وہ اپنے کتے کی طرف سے کاٹنے پرایک ہفتہ جیل میں سزاکاٹ چکاہے اس لئے اب کتے کوسزائے موت سناناناانصافی ہے جس پراس نے فیصلے کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج کلورکوٹ کی عدالت میں اپیل دائرکردی ہے