اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹونے اپنے دوراقتدارمیں پاکستانی عوام کی فلاح کےلئے کئی اقدامات اٹھائے وہیں پران کے دورحکومت میں پاکستانی شہریوں کےلئے شناختی کارڈزکااجراکیاگیاتھا۔تفصیلات کے مطابق 1973کاآئین منظورہونے کے بعد پاکستانی شہریوں کوسرکاری وغیرسرکاری کاموں ،دوسرے شہروں میں اپنی شناخت ثابت کرنے کےلےاس سے قبل کوئی موثرانتظام نہیں تھا
اورلوگ دوسرے شہروں میں جاتے وقت اپنی مددآپ کے تحت اپنی شناخت کاکام کرتے تھے ۔ذوالفقارعلی بھٹوکے دورحکومت میں شناختی کارڈزکااجراکیاگیاتھا۔اوراس موقع پرپاکستان کی تاریخ میں پہلاشناختی کارڈبھی ذوالفقارعلی بھٹوکابناتھاجوکہ اب بھی پاکستان میں شناختی کارڈکے اجراکی تاریخ کاایک حصہ ہے کیونکہ شناختی کارڈزبنانے کے منصوبے کاافتتاح ذوالفقارعلی بھٹونے کیاتھاتوپہلاشناختی کارڈبھی ان کاہی بنایاگیاتھا۔