جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

کیا آپ کو معلوم ہے کہ شناختی کارڈ نمبر کے مختلف ہندسوں کا دراصل مطلب کیا ہوتاہے ؟ جانئے وہ بات جو آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتائی

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک )شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی پہچان ہے اور ہماری روزہ مرزہ زندگی میں اس کا بـڑھتا ہوا استعمال اور اہمیت میں آئے روزہ اضافہ ہی ہو رہا ہے مثال کے طور پر بینک ، عدالت ،تھانہ ہو یا ملازمت کا حصول غرضیکہ ہر جگہ شناختی کارڈ آپ سے شناخت کیلئے طلب کیا جا تا ہے لیکن کیا آپ نے آج تک اس پر لکھے 13ہندسو ں کے کوڈ کا مطلب جاننے کی کوشش ہے۔

یہ 13ہندسی کوڈ دراصل آپ کا شناختی نمبر قرار دیا جاتا ہے جس سے آپ کے خاندان اور آپ کی شناخت معلوم کرنے کا ذریعہ ہے۔ شناختی کارڈ نمبر کے شروع کے پہلے پانچ نمبر ،مثال کے طور پر(12101)،اس میں سب سے پہلے آنے والا پہلا نمبریعنی(1) جو کہ صوبے کی نشاندہی کرتاہے یعنی جن کارڈز کے نمبر 1سے شروع ہوتے ہیں وہ خیبر پختون خواہ کے رہائشی ہیں اسی طرح اگر آپ کے شناختی کارڈ کا نمبر 2سے شروع ہو رہا ہے تو آپ فاٹا کے رہائشی ہیں ۔اسی طرح پنجاب کیلئے 3،سندھ کیلئے 4،بلوچستان کیلئے 5،اسلام آباد کیلئے 6،گلگت بلتستان کیلئے 7۔اس پانچ ہندسوں کے کوڈ میں دوسرے نمبر پر آنے والا ہندسہ آپ کی ڈویژن کو ظاہر کرتاہے ،مثال کے طور پر اس کوڈ میں دوسرے نمبر پر 2کا ہندسہ ہے جوکہ ڈی آئی خان کو ظاہر کرتاہے جبکہ باقی تین ہندسے آپ کے ضلع ،تحصیل اور یونین کونسل نمبر کو ظاہر کرتے ہیں ۔درمیان میں لکھا ہوا 7نمبر پر مشتمل کوڈ آپ کے خاندان نمبر کو ظاہر کرتاہے جبکہ آخر میں ’-‘کے بعد آنے والا نمبر آپ کی جنس کو ظاہر کرتا ہے ، مردوں کیلئے یہ نمبر ہمیشہ طاق میں ہو گامثال کے طور پر (1,3,5,7,9.)اور خواتین کیلئے یہ نمبر جفت میں ہوگا،مثال کے طور پر (2,4,6,8) ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…