بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم کے بھتیجے اور چچا زاد بھائی بھی بڑے معاملے میں پھنس گئے،حیرت انگیزانکشافات

datetime 26  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی پابندی کے باوجود گنے کی کرشنگ پر وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کے بھتیجے اور چچا زاد بھائی کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر دیا‘ عدالت نے چودھری شوگر ملز کے سی ای او یوسف عباس شریف اور حسیب وقاص شوگر ملز کے سی ای او شفیع معراج شریف کو8مئی کو پیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلوں کو مذاق بنانے کا دور گزر چکا ہے۔

بدھ کے روز چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کی طرف سے شریف خاندان کی 3شوگر ملز کی جنوبی اضلاع منتقلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل اعتراز احسن چودھری نے بنچ کو آگاہ کیا کہ ہائیکورٹ نے مذکورہ دونوں شوگر ملز کو سربمہر کرتے ہوئے گنے کی کرشنگ اور اس سے متعلق دیگر امور پر پابندی عائد کر دی تھی لیکن عدالتی حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے دونوں شوگر ملز نے گنے کی کرشنگ کی اور کاشتکاروں سے گنا بھی وصول کیا، شوگر ملز مالکان نے یہ تاثر دیا ہے کہ حکومتی خاندان ہونے کی وجہ سے ان پر کوئی عدالتی حکم لاگو نہیں ہوتا، اعتزاز احسن نے بنچ کے روبرو دونوں شوگر ملز کی طرف سے گنے کی کرشنگ کا ریکارڈ اور دستاویزات پیش کیں جس کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے وزیر اعظم نواز شریف کے مذکورہ قریبی عزیزوں کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر دیئے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلوں کو مذاق بنانے کا دور گزر چکا ہے، عدالتی فیصلوں پر ہر ایک کو عمل درآمد کرنا ہوگا، عدالت نے چودھری شوگر ملز کے سی ای او یوسف عباس شریف اور حسیب وقاص شوگر ملز کے سی ای او شفیع معراج شریف کو 8مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ شوگر ملز منتقلی کیس کی معمول کی سماعت آج 27اپریل کو ہوگی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…