بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جاوید ہاشمی خواجہ آصف اور عابدشیرعلی پر برس پڑے،انتباہ کردیا

datetime 11  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیونے کراچی اوربلوچستان میں کئی پاکستانیوں کے گھر اجاڑے،اسے ہزار بار پھانسی ملنی چاہیے،کلبھوشن والے معاملے پرعسکری اور سول قیادت کے ایک پلیٹ فارم نہ ہونے کی باتیں پاکستان کے دشمن کررہے ہیں،ہماری فوج ہماری آنکھوں کاتارا ہے ،شام کے مسئلے پر ہمیں عالم اسلام کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،او آئی سی کو اجلاس بلانے چاہیں،خواجہ آصف اور

عابدشیرعلی نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے جووعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے،پاورلومز انڈسٹری کو تباہ کیا جارہا ہے، شاہ محمود سمیت سب سیاستدانوں کو دعوت دوں گا کہ متحد ہوکرکاٹن انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچائیں،پاورلومزکے مطالبات کے سامنے اسحاق ڈار کو جھکنا ہوگا،ملتان میں آل پاکستان پاورلومز ایسوسی ایشن کے رہنماء خالق قندیل انصاری ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کی فوج اور عوام کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کررہی ہیں،ہماری فوج ہماری آنکھوں کا تارہ ہے،امریکہ نے دنیا بھرمیں مسلمانوں کی فوجیں ختم کیں،مراکش تک دنیا میں مسلم ممالک کی ایک ہی فوج رہ گئی ہے وہ پاکستانی فوج ہے ۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کوسزا دی جارہی ہے کہ اس نے پاکستانی شہریوں کو قتل کیا ،کراچی اور بلوچستان میں کتنے پاکستانیوں کے گھر اجاڑے ؟،کلبھوشن کو ہزار بار پھانسی ملنی چاہیے،بھارتی جاسوس کے معاملے پرپاک فوج اورسول حکومت ایک فورم پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت بھول جائے ،یہ پرویزمشرف کا دور نہیں ہے ،اب پوری قوم متحد ہے ،انڈیا پاکستان کیخلاف قدم بڑھانے سے قبل ہماری ہزار سالہ تاریخ یادرکھے کہ ہم انہیں غلام بناسکتے ہیں،شام کی صورتحال پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی اور دکھ کی بات ہے،پاکستانی ہمیشہ چاہتے ہیں کہ امت مسلمہ میں

اختلافات نہ ہوں۔دوسری جنگ عظیم کے بعد چرچل نے کہا تھا کہ اگلی جنگ عظیم مشرق وسطیٰ میں لڑی جائے گی،یورپ نے اپنا خون دے دیا ہے ،عالم اسلام کو دشمن قوتوں کا یہ منصوبہ سمجھنا چاہیے،شام کے مسئلے پر ہمیں عالم اسلام کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کیخلاف قوم سڑکوں پر ہے ،خواجہ آصف اور عابدشیرعلی نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے جووعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے،انہیں اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا،ورنہ قوم کہے گی کہ وعدے پورے نہیں کیے،البتہ پچھلے سالوں کی نسبت بجلی کی لوڈشیڈنگ میں خاصی کمی آئی ہے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے اسحاق ڈار کی پالیسیوں کی سمجھ نہیں آرہی،تجارت کی درست پالیسی نہیں اپنائی جارہی ۔حکومت زراعت کی بہتری کیلئے اربوں روپے دیتی ہے لیکن انڈسٹری کو نظرانداز کرتی ہے ۔پاورلومز انڈسٹری کو تباہ کیا جارہا ہے ،مزدوروں کے منہ سے نوالہ چھینا جارہا ہے،کاٹن انڈسٹری تباہ ہونے سے کروڑوں افراد بے روزگار ہوں گے ،پاورلومزکے مطالبات کے سامنے اسحاق ڈار کو جھکنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملتان کی وجہ شہرت پاورلومز انڈسٹری تھی ،یہ اجتماعی مسئلہ ہے ،میں شاہ محمود سمیت خطے کے سب سیاستدانوں کو دعوت دوں گا کہ وہ متحد ہوکرانڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچائیں اوراسمبلی سمیت ہرفورم پر آوازبلندکریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…