کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اطالوی بحری جہاز کارابنیرے خیر سگالی کے دورے پر کراچی پہنچ گیا، کراچی آمد پر پاک بحریہ کی کمانڈ اور پاکستان میں تعینات اطالوی سفیر اور دفاعی اتاشی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اطالوی بحریہ کا جہاز کارابنیرے دورہ خیر سگالی پر کراچی پہنچ گیا۔ بندرگاہ آمد پر پاکستان نیوی کے اعلیٰ
حکام اور اطالوی سفارت خانے کے عملے نے پروقار استقبالیہ تقریب کے دوران جہاز کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔ پاکستان میں تعینات اطالوی سفیر اور دفاعی اتاشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔دورے کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین باہمی اشتراک اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بحری مشقوں اور دوطرفہ ملاقاتوں کے ذریعے مزید مستحکم بنانا اور فروغ دینا ہے۔