اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ لیکس کیس کا فیصلہ رواں ماہ کی 15 تاریخ سے قبل آنا نا ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر تجزیہ نگار مبشر لقمان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کی 15 تاریخ سے پہلے توقع نہیں کی جاسکتی کیونکہ اس
کیس میں بہت زیادہ گنجل موجود ہیں، نواز شریف کہتے ہیں ان کے پاس ثبوت ہیں لیکن ثبوت عدالت میں فراہم میں نہیں کئے گئے۔ قومی اسمبلی میں جو تقریر کی گئی اس پر عدالت میں مکر گئے اور دولت کی باہر منتقلی کا ذریعہ بھی نہیں بتایا، اس لئے یہ پیچیدہ کیس ہے جس کا فیصلہ آنے میں ابھی وقت لگ سکتا ہے۔