بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’اپریل فول ‘‘منانا حلال ،حرام یاکبیرہ ؟علماء کرام نے متفقہ اعلان کردیا

datetime 31  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی )پاکستان سُنّی تحریک علماء بورڈسے وابستہ جیدعلماء ومفتیان کرام نے ’’اپریل فول ڈے‘‘ منانے کواسلامی تعلیمات کے منافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل فول ڈے منانا حرام اور کبیرہ گناہ ہے،اللہ تعالیٰ نے جھوٹوں پر لعنت فرمائی ہے،رسول اللہ ﷺ نے جھوٹ کو منافقین کی نشانی قراردیاہے،جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو اس کی بدبو سے فرشتے ایک میل دور ہو جاتے ہیں ،اسلام نے یہودو نصاریٰ کی رسومات

اپنانے کوکھلی گمراہی قراردیاہے،اپریل فول ڈے منانے والے دوہرے گناہ کامرتکب ہوتے ہیں، ایک تو جھوٹ بولتے ہیں جو کہ کبیرہ گناہ ہے اور دوسرا نصاریٰ کی بری رسم پر چلتے ہیں،مرکزاہلسنّت سے جاری مشترکہ اعلامیے میں مفتی لیاقت علی رضوی،علامہ وسیم عباسی، علامہ عطاء الرحمن دھنیال، علامہ طاہراقبال چشتی،مفتی نثاراحمدنوری،علامہ مجاہدعبدالرسول خان،ڈاکٹرطیب رضا المدنی،قاری محمدبوٹاجٹ، حافظ طاہررضاقادری، علامہ بشیرنقشبندی،علامہ قاسم موہڑوی،مفتی ریاض الرحمن، علامہ سرفرازچشتی، مفتی امانت علی حیدری،علامہ اشفاق نقشبندی، علامہ وقارعباسی، علامہ شوکت حسین نقشبندی، علامہ اشتیاق قادری ودیگرعلماء ومفتیان کرام کاکاکہناتھاکہ یکم اپریل کو فول ڈے منانے والے مسلمانوں کو اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہئے ،جو لوگ کسی کو پریشان کرنے کیلئے جھوٹی افواہیں اُڑا تے ہیں اورایک دوسرے کو پریشانی و حیرانی میں مبتلا ء کر کے خود خوش ہوتے ہیں وہ دراصل فرنگی معاشرے کی ایک مشہور قبیح رسم کو اسلامی معاشرے میں فروغ دیتے ہیں،جھوٹ بولنا، جھوٹی افواہ پھیلانا ،کسی کو حیران و پریشان کرنے کے لئے جھوٹی خبر اڑانا ،لوگوں کو ہنسانے کے لئے جھوٹی باتیں سنانا،ہنسی مذاق میں جھوٹ بولنا یا جھوٹا وعدہ کرنا یہ سب باتیں شرعاً حرام اور گناہ کبیرہ ہیں ،مسلمانوں کوچاہیے کہ وہ ہرقسم کی باطل رسومات سے کنارہ کُشی اختیارکریں کیونکہ اسی میں ہماری دین اوردنیادونوں کی بھلائی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…