اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جلد ٹھیک ہو جائیںپنجاب میں ہلچل مچانی ہے،آصف زرداری کا طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ، سانحہ ماڈل ٹائون بارے اظہار یکجہتی۔ تفصیلات کے مطابق عوام تحریک کےرہنما خرم نواز گنڈا پور نے بتایا ہے کہ آصف زرداری اور طاہر القادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین نے سربراہ عوامی
تحریک کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی ہے اور کہا ہے کہ جلد ٹھیک ہو جائیں پنجاب میں ہلچل بھی مچانی ہے۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹائون میں انصاف کے حصول کی جدوجہد میں عوامی تحریک سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاست سمیت پاناما اور 2018کے اتنخابات پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔