اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کے کتنے ممالک پاکستان سے ہتھیار حاصل کررہے ہیں؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 29  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واہ کینٹ(آئی این پی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پاکستان آرڈننس فیکٹری(پی او ایف ) کا دورہ کیااوراسلحہ و گولہ بارود کے پیداواری عمل کا معائنہ کیا ،کمیٹی نے پی اوایف میں تیار ہونے والی مصنوعات کے اعلیٰ معیارکی تعریف کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وطن عزیز کے اس عظیم دفاعی ادارے کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے بھر پور معاونت کی جائے گی،چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے

کمیٹی کا آگاہ کیا کہ پی او ایف پاک افواج کی اسلحہ و گولہ بارود کی 100 فیصد ضروریات پوری کرنے کے بعد دنیا کے30 سے زائد ممالک کو اسلحہ و مصنوعات برآمد کر رہاہے، عظیم قومی ادارے کو مستقبل میں خود کفالت اور اسلحہ سازی کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ کیا جائیگا، اس سلسلے میں مختلف ممالک سے جوائنٹ وینچر کے ذریعے پلانٹ اور مشینری کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے اراکین کے وفد نے چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی خواجہ سہیل منصورکی سربراہی میں پاکستان آرڈننس فیکٹریز(پی اوایف ) کا دورہ کیا۔چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے اپنے استقبالیہ کلمات میں وفد کو بتایا کہ پی او ایف کا بنیادی مینڈیٹ پاکستان کی مسلح افواج کو اسلحہ و گولہ بارود کی فراہمی ہے اور پی او ایف اپنی مسلح افواج کی اسلحہ و گولہ بارود کی سو فیصد ضروریات پوری کرنے کے بعد اپنی فاضل پیداواری صلاحیت دنیا کے تیس سے زائد ممالک کو برآمد بھی کر رہاہے۔ عثمان علی بھٹی ڈائریکٹر ایکسپورٹ نے اپنی تفصیلی بریفنگ میں کمیٹی کو بتایا کہ پی اوایف چودہ فیکٹریوں پر مشتمل ایک بڑا صنعتی کمپلیکس ہے جس میں 12 ذیلی ادارے اور چوبیس ہزار سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں۔پی اوایف نے ہمیشہ حالت جنگ و امن میں مسلح افواج کی طرف سے دئیے گئے اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا ہے

۔اس عظیم قومی ادارے کو مستقبل میں خود کفالت اور اسلحہ سازی کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ کیا جائے گا اس سلسلے میں مختلف ممالک سے جوائنٹ وینچر کے ذریعے پلانٹ اور مشینری کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔ کمیٹی نے پی او ایف میں حال ہی میں تکمیل شدہ جدید ہتھیاروں کا معائنہ کیا۔ وفد کو پروڈکٹ ڈسپلے لاؤنج اورکچھ پیداواری یونٹس کا بھی دورہ کرایا گیا۔ جہاں انھوں نے اسلحہ و گولہ بارود کے پیداواری عمل کو دیکھا۔اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان نے پیداوار ی عمل میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور پی اوایف میں تیار ہونے والی مصنوعات کے اعلیٰ معیارکی تعریف کی اور یقین دلایا کہ وطن عزیز کے اس عظیم دفاعی ادارے کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے بھر پور معاونت کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…