ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک کے توانائی منصوبے مکمل ہونے سے 11ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوگا‘ ہم نے چین کی ترقی کو پاکستان کے ساتھ شیئر کیا‘ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات نے سی پیک کو عملی جامہ پہنایا‘ سی پیک کے منصوبوں سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا‘ پاکستان میں توانائی کے بحران پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے‘ عالمی مالیاتی

اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کیا ‘ حالیہ برسوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ پیر کو سی پیک ایکسی لینسی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سن وی ڈونگ نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون سے سی پیک میں تیزی سے پیش رفت ہوئی۔ احسن اقبال کی ٹیم نے سی پیک کے مختلف منصوبوں کے لئے کام کیا۔ ہم نے چین کی ترقی کو پاکستان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔ عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کیا۔ پاکستان میں توانائی کے بحران پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک کے توانائی منصوبے مکمل ہونے سے گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوگا۔ ایکسی لینسی سینٹر کے قیام پر تمام دوستوں کو مبارک دیتا ہوں۔ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا عملی نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات نے سی پیک کو عملی جامہ پہنایا ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ حالیہ برسوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…