ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

نواز شریف اور آصف زرداری کے بیک ڈور رابطے, کیا معاملات چل رہے ہیں ؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 19  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نو از شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان بیک ڈور را بطوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد مسلم لیگ (ن ) حسین حقانی کے معاملے پر پارلیمانی کمیشن بنانے کے مطالبے سے دستبر دار ہو گئی ۔دونوں پارٹیو ں کے قائدین کا پارلیمانی کمیشن بنانے کی بجائے معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے پراتفاق کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان فاصلے کم اور دوریاں ختم ہونے لگیں ،وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کا ملکی اور سیاسی معاملات

پر پس پردہ رابطے جاری ہیں ،گزشتہ روز بھی وزیر اعظم اور آصف زرداری کا بیک ڈور رابطہ ہوا ہے اور حسین حقانی کے انکشافات کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کے پارلیمانی کمیشن بنانے کے مطالبے اور سند ھ میں وفاقی وزرا ء کی بیان بازی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا، آصف زرداری نے بھی خوب دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ اگر حسین حقانی معاملے پر پارلیمانی کمیشن بناتے ہیں تو پھر 1999 سے جتنے بھی کیسز ہیں ان تمام پر پارلیمانی کمیشن بنائے جا ئیں تاہم دونوں رہنمائوں نے معاملے کو سلجھاتے ہوئے افہام و تفہیم کی پالیسی کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پارلیمانی کمیشن کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی اور سپیکر سردار ایاز صادق نے حسین حقانی انکشافات کا معاملے کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت میں ایبٹ آباد میں اسامہ بن لا دن کے خلاف ہو نے والے آپریشن میں حسین حقانی کے انکشافا ت کے بعد اسمبلی میں پارلیمانی کمیشن کے قیا م کا مطالبہ تھا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…