اوٹاوا(آئی این پی ) کنیڈا میں تعینات نے چینی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان چین کیلئے بڑا اہم ملک ہے دیگر ممالک دونوں کی مثالی دوستی سے حسد کرتے ہیں ،جبکہ کنیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے کہا چین اور پاکستان کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پاکستان کی
خارجہ پالیسی کے دل میں ہے۔تفصیلات کے مطابق کنیڈا میں تعینات ہونے والے چینی سفیر لو شوے نے پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں طارق عظیم خان کو نے نئے چینی سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا چینی ہم منصب کے ساتھ کام کرنے سے خوشی ہو گی۔ انہوں نے کہا چین اور پاکستان کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پاکستان کی خارجہ پالیسی کے دل میں ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری سے نہ صرف چین اور پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک کی خوشحالی اور ترقی میں پیش رفت ہو گی ۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا پاکستان چین کیلئے بڑا اہم ملک ہے دیگر ممالک دونوں کی مثالی دوستی سے حسد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا چینی حکومت رواں سال مئی میں بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کروا رہی ہے جس میں 25 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے اور اس میں عالمی تجارت سے متعلق ربادلہ خیال کیا جاے گا ۔