بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

طارق فاطمی ،اعزازچوہدری اورانکی بیگمات نے اربوں روپے کاپلاٹ مفت لیا ، بھارت سمیت غیرملکی سفارتخانوں سے عطیہ وصولی کی جاتی ہے

datetime 16  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری، ان کی بیگم کی این جی او اور طارق فاطمی اور ان کی بیگم کی این جی او نے سی ڈی اے سےمفت حاصل کردہ اربوں کا پلاٹ صرف تین لاکھ عطیہ کی رقم میں روٹس ملینیم کے مالک فیصل مشتاق کو دے دیا۔اپنے کالم میں انکشاف کرتے ہوئے رئوف کلاسرا نے لکھا ہے کہ انہوں نے سکینڈل فائل کیا کہ کیسے

سی ڈی اے سے اربوں روپے کا دس کنال کمرشل پلاٹ مفت لے کر آگے مفت میں روٹس ملینیم کے مالک فیصل مشتاق کو دے دیا۔ فیصل مشتاق نے پلاٹ لینے سے پہلے اعزاز چوہدری کی بیگم کو این جی او کے لئے تین لاکھ روپے عطیہ دیا۔ یوں ایک طرح سے اربوں روپے کا پلاٹ صرف تین لاکھ روپے عطیہ کی نذر ہو گیا؟اس طرح سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی بیگم این جی او کیلئے پاکستان میں قائم غیر ملکی سفارتخانوں سے چندہ اکٹھا کرتی رہی ہیں اور اس میں بھارتی سفارت خانہ سے بھی لئے گئے ڈالرز کا عطیہ بھی شامل ہے۔ اس سکینڈل کو تو نواز شریف نے سنجیدگی سے نہیں لیا اور نہ ہی اس پر کوئی ایکشن لیا بلکہ اسی اعزاز چوہدری پر مقدمہ چلا کر جیل بھیجنے کی بجائے اسے امریکہ میں سفیر لگا کر بھیج دیا ہے کہ اس سکینڈل کو تو نواز شریف نے سنجیدگی سے نہیں لیا اور نہ ہی اس پر کوئی ایکشن لیا بلکہ اسی اعزاز چوہدری پر مقدمہ چلا کر جیل بھیجنے کی بجائے اسے امریکہ میں سفیر لگا کر بھیج دیا ہے کہ جو جتنا بڑا ہاتھ دکھائے گا اسے بڑی پوسٹنگ ملے گی۔ جب نواز شریف میرے ایسے کالموں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے بلکہ جن پر سکینڈلز فائل ہوتے ہیں تو انہیں مزید نواز کر امریکہ بھیجتے ہیں تو پھر ان کے وزیر کیسے یہ توقع رکھے بیٹھے ہیں کہ میرے ان کے حق میں کالم سے ان کی دنیا بدل جائے گی اور راتوں رات کو چمتکار ہو جائے گا؟۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…