جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

صبح صبح پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری ۔۔چین اور پاکستان کے درمیان سی پیک کے بعد ایک بڑے منصوبے کا آغاز

datetime 13  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
بیجنگ (آئی این پی ) ایک چینی کمپنی نے پاکستان میں ایک بڑے ہائیڈرو پاور  کیلئے دو معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ، یہ ایک ایسا تعاون کے  ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے    زائد گنجائش کے خاتمے  کے لئے جدوجہد کرنے والی دونوں چینی  کمپنیوں  کو فائدہ پہنچے گا اور پاکستان میں معیار زندگی  کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، چین کی بجلی  کی   اہم کمپنی  چائنا  گی  جوبا  گروپ کمپنی (سی جی جی سی ) پاکستان میں گنجائش کے لحاظ سے سب سے بڑے پراجیکٹ داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے حتمی مرحلے میں اہم سول کام
کرنے کے لئے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ، منصوبے کے پہلے مرحلے کی لاگت کا تخمینہ 4.2بلین ڈالر لگایا گیا ہے اور اس سے چار سے پانچ برسوں میں 2160میگاواٹ (ایم ڈبلیو ) بجلی پیدا ہو سکے گی ، یہ منصوبہ اسلام آباد سے 345کلومیٹر دور  صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی ) کے داسو قصبہ کے قریب دریائے سندھ پر تعمیر کیا جائے گا ۔قبل ازیں چین کی تھری  گارجز کارپوریشن نے جنوری 2016ء میں 720میگاواٹ کروٹ پراجیکٹ کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا ، چینی کمپنیاں جنوبی پاکستان میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کی تعمیر کررہی ہیں ، اس کے علاوہ کراچی کے قریب ایک جوہری بجلی گھر بھی تعمیر کیا جا رہا ہے ، اس منصوبے سے پاکستانی حکومت کو 2018ء کے اوائل میں بجلی کی قلت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔سی جی  جی سی نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ اس پراجیکٹ کا شمار  تعمیر کئے جانیوالے انتہائی مشکل ہائیڈروپاور سٹیشنوں میں ہو گا اور اس کی پاکستان میں سب سے زیادہ گنجائش اور سرمایہ کاری ہو گی ، اس سے بجلی کی مقامی قلت کے خاتمے کا بھی خاتمہ ہو گا اور روزگار کے  بڑی تعداد میں مواقع پیدا ہوں گے ۔نیوز پوٹل  People.com.cnکے مطابق توقع ہے کہ اس منصوبے سے مقامی آبادی کیلئے 8ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ، چین کی رینمن یونیورسٹی میں چونگ یانگ انسٹی ٹیوٹ برائے مالیاتی مطالعہ کے ایک سینئر ریسرچ فیلو جو یو رونگ نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ روز گار کے یہ مواقع غیر ترقیافتہ نسلی علاقے کو میسر ہونگے ۔جو یو نے  چینی جریدہ گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ جب عوام چینی بلڈرز کی مدد سے خوشحالی کی راہ پر قدم رکھیں گے تو ان میں  چین کے بارے میں خوش کن احساس پیدا ہو گا جس سے چین اور پاکستان کے درمیان آہنی پردے والے تعلقات کے بارے میں دوہری یقین دہانی پیدا ہو گی ،داسو پراجیکٹ بیلٹ  و روڈ منصوبے کے حصے چین ۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے ، پاکستان کی میڈیا اطلاعات کے مطابق سی پیک پر مجموعی سرمایہ کاری کا اندازہ 46ملین ڈالر ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…