بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے 15ہزار فوجی اہلکار تعینات کر دیئے، بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 22  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری منصوبوں کے تحفظ کیلئے حکومت نے 15 ہزار فوجی اہلکار تعینات کر دیئے ہیںجو خصوصی سیکیورٹی ڈویڑن (ایس ایس ڈی) اور میری ٹائم سیکیورٹی فورس (ایم ایس ایف) کا حصہ ہوں گے۔ دونوں فورسز صوبوں کے تعاون سے وزارت داخلہ کے ماتحت کام کریں گی جن کا کام سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام کرنے والے مقامی اور غیر ملکیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے پارلیمانی

 

کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے بتایا کہ ایس ایس ڈی وہ فورس ہے جو سی پیک کے تحت جاری 34 منصوبوں کو سیکیورٹی فراہم کریگی جبکہ ایم ایس ایف گوادر پورٹ اور ملک کے ساحلی علاقوں کی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی۔انہوںنے کہاکہ ایس ایس ڈی کو گوادر سے گلگت بلتستان تک 6 مختلف زونز میں تعینات کیا گیا ہے جس میں چاروں صوبے اور آزاد جموں اور کشمیر بھی شامل ہے۔انھوں نے بتایا کہ ایس ایس ڈی کو یہ ذمہ داری دی گئی کہ وہ سی پیک کے تحت جاری منصوبے کے اطراف میں 5 کلومیٹر تک کے علاقے کے تحفظ کی ذمہ دار ہوں گی ٗاس کے علاوہ ایس ایس ڈی راہداری کے مختلف حصوں پر پیٹرولنگ بھی کریگی ٗ خاص طور پر جہاں سڑکیں زیر تعمیر ہیں۔دونوں فورسز ٗایس ایس ڈی اور ایم ایس ایف، کو 48 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے سی پیک منصوبے اور اس کے تحت جاری غیر ملکی سرمایہ کاری کے توانائی کے منصوبوں اور دیگر کے تحفظ کیلئے وجود میں لایا گیا ۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ ایس ایس ڈی اور ایم ایس ایف کا قیام ایک سال کے دوران عمل میں لایا گیا ہے اور دونوں ہی فروسز کو جدید جنگی ہتھیاروں ٗآلات اور گاڑیوں سے لیس کیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ بیشتر ایس ایس ڈی کے اہلکار حاضر سروس فوجی ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…