لاہور(آئی این پی)پنجاب کابینہ کے اہم وزراء کو سیکورٹی خطرات لاحق ہونے کا انکشا ف جبکہ احساس اداروں نے صوبائی وزراء اور اہم حکومتی شخصیات کو اپنی سر گر میاں محدود کر نے اور سیکورٹی سخت رکھنے کا مشورہ دیدیا ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے اہم وزراء کو سیکورٹی خطرات لاحق ہیں جسکے بعد لاہور میں
صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر ‘میاں مجتبیٰ شجاع الر حمن اور رانا مشہود احمد خان سمیت دیگر صوبائی وزراء کو بھی اس حوالے سے احساس اداروں کی جانے سے سر گر میاں محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے جسکے بعد ان وزراء نے اپنی سیکورٹی سخت اور سرگر میوں کا محدود کرد یا ہے ۔