پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر ،مجاہدین کابھارتی فوج پر کاری وار،اعلیٰ افسران سمیت متعددبھارتی فوجی جہنم واصل ،بڑی تعداد زخمی

datetime 14  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں 3بھارتی فوجی جہنم واصل جبکہ 2 افسران سمیت 9اہلکار زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں منگل کو ایک مسلح جھڑپ میں3بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ۔حکام کے مطابق اس جھڑپ میں 2 افسران سمیت 5 فوجی، مقامی پولیس کے 4اہلکار اور ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے۔زخمی ہونے والے فوجی افسران و جوانوں اور پولیس کے اہلکاروں کو سری نگر میں فوج کے 92 بیس اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی فوج کے ذرائع کے مطابق زخمی میجر بی ایس تھاپا کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واضح رہے دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں 2بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ قابض بھارتی فوج نے اپنی ظالمانہ کاروئیوں کے دوران 6کشمیریوں کو شہید کردیاتھا۔۔کلگام میں شہریوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں صورت حال ایک مرتبہ پھر کشیدہ ہو گئی تھی اور حریت رہنماؤں کی اپیل پر کشمیر کے مختلف علاقوں میں پیر کو ہڑتال بھی کی گئی۔جب کہ کلگام میں مظاہروں کے دوران بھارتی سکیورٹی فورسز سے تصادم میں متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…