اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعظم نے تہمینہ جنجوعہ کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی منظوری دے دی

datetime 13  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم محمد نوازشریف نے اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی منظوری دے دی ۔ پیر کودفتر خارجہ کی جانب سے جا ری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی منظوری دے دی۔ تہمینہ جنجوعہ کو نئی سیکرٹری خارجہ تعینات کر دیا گیا ۔ تہمینہ جنجوعہ مارچ کے پہلے ہفتے میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی ،

وہ32سال سے سفارتی خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں ۔تہمینہ جنجوعہ 2011میں ترجمان وزارت خارجہ کی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں اور وہ اس وقت اقوم متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ہیں ۔ تہمینہ جنجوعہ نے قائداعظم یونیورسٹی اور کولمبیا یونیورسٹی سے ڈگریز حاصل کی ہیں ۔ وہ وزارت کے ہیڈ کوآرٹرز اور سفارتخانوں میں کام کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں ۔ وہ 2011 دسمبرسے 2015 اکتوبرتک پاکستان کے اٹلی میں سفیر کی بھی زمہ داری ادا کر چکی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…