منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں سی پیک پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی ایسی لازوال قربانی کہ سب دنگ رہ گئے

datetime 3  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قراقرم ہائی وے پرکام تیزی سے جاری ،کم وقت میں سی پیک منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے سینکڑوں چینی باشندوں نے چین کے نئے سال کی تقریبات اپنے گھروں میں منانے کے بجائے یہ چھٹیاں اپنے فرض کیلئے قربان کر دیں اورپاکستان میں ہی رہ کر کام کرنے کو ترجیح دی

تاکہ یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچ سکے۔قراقرم ہائی وے واحد زمینی راستہ ہے جو پاکستان اورچین کو آپس میں جوڑتا ہے اور اس کے زریعے ہی دونوں ملکوں میں تجارت کی جاتی ہے۔ پراجیکٹ کے تحت تعمیرکی جانے والی سڑکوں پرکام تیزی سے جاری ہے اوراس منصوبے کے پہلے مرحلے میں2013 کے دوران شمالی حصوں کو اپ گریڈ کیا گیا تھا اور دوسرے مرحلے میں ستمبر 2016 سے کام جاری ہے جس میں مختلف مقامات پرنئی سڑکوں کی تعمیرکی جارہی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں حویلیاں سے شاہ کوٹ تک بنائی نئی سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔سی پیک منصوبے پر 900چینی باشندے کام کر رہے ہیں ۔منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے 45مہینے کا عرصہ باقی رہ گیا ۔ جس کے باعث چینی باشندوں نے مقرر مدت میں منصوبے کومکمل کرنے کیلئے اپنی چھٹیاں منسوخ کردی ہے۔ منصوبے پر 105پل اور67سرنگیں بنائی جائیں گی۔بعض سرنگیں 1700میٹر طویل ہے جس کی وجہ سے پورے دن میں کوشش کے باوجود آدھے میٹر کی کھدائی ہو رہی ہے۔چینی باشندے اپنے کام اور جذبے سے پر امید ہے کہ وہ مقرر مدت میں اس شاندار منصوبے کو مکمل کر لیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…