پاکستان میں معیار جمہوریت 4 فیصد گراوٹ کا شکار رہا, پلڈاٹ

2  فروری‬‮  2017

لاہور (آن لائن) پلڈاٹ کی پاکستان میںمعیارِ جمہوریت سے متعلق جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال ملک میں معیار جمہوریت بہتر ہونے کی بجائے 4 فیصد پوائنٹس گراوٹ کا شکار رہا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میںپارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کامسلسل کارکر دگی کامظاہرہ نہ کرنا جمہوریت کیلئے مسائل پیدا کرتا ہے ۔

وفاقی کابینہ جسے سال میں کم از کم 52 مرتبہ اجلا س منعقد کرنا چاہئے۔ گذشتہ سال فقط 6 مرتبہ اکٹھی ہوسکی۔ عدلیہ کی کارکردگی کے حوالے سے پلڈاٹ نے تجویز دی ہے کہ فوجداری مقدمات جلد نمٹانے کیلئے عدالتی نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، 2016ء میں مقامی حکومتوںکا قیام اگرچہ مثبت اقدام ہے تاہم فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر میں بھی بلدیاتی انتخابات کرانے کی ضرورت۔ اس حوالے سے یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا آئین کے آرٹیکل 140؍ اے کے تحت اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوئے ہیںیا نہیں۔ خیبر پی کے میں بلدیاتی اداروںکو اختیارات منتقل کئے گئے ہیں جبکہ سندھ، پنجاب، بلوچستان، چھائونیوں اور اسلام آباد میں اختیارات کی منتقل کے حوالے سے پیشرفت نہیں ہوسکی جو کہ باعث تشویش ہے ۔ سکیورٹی امور کے حوالے سے سول ملٹری تعلقات اور جمہوری نگرانی 2016میں مزید عدم توازن کا شکار ہوا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت 2016کے دوران بھی میعار جمہوریت کا ایک منفی پہلو رہا۔ اگرچہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے جبکہ ایم کیو ایم کی پاکستانی جماعت قائم ہوئی تاہم تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…