’’دودھ ‘‘کے نام پر ’’زہر‘‘ کی فروخت، ن لیگ کی اپنی ہی رہنماحکومت پر برس پڑیں،سنگین انکشافات

31  جنوری‬‮  2017

لاہور(آئی این پی )حکومتی رکن حناء پرویز بٹ نے لاہور میں دودھ کے نام پر زہر کی کھلے عام فروخت پر تحریک التواء جمع کروا دی ۔منگل کے روز پنجاب اسمبلی میں حنا پرویز بٹ نے اپنی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ مقامی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں دودھ کے نام پر زہر کی کھلے عام فروخت ہو رہی ہے

جس کی وجہ سے جان لیوا بیماریوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ٗ مزنگ ٗ گڑھی شاہو ٗ مغل پورہ ٗ ہربنس پورہ ٗ گلبرگ ٗ ماڈل ٹاؤن ٗ ٹاؤن شپ ٗ گرین ٹاؤن ٗ فیصل ٹاؤن ٗ علامہ اقبال ٹاؤن ٗ سبزہ زار ٗ سمن آباد ٗ چوبرجی ٗ راجگڑھ ٗ اچھرہ اور وحدت روڈ سمیت لاہور کی تقریباً تمام گلی محلوں میں دودھ دہی کی ہزاروں کے حساب سے دکانیں کھلی ہوئی ہیں جو کیمیکل ملا دودھ سرے عام فروخت کر رہے ہیں ٗ کیمیکل ملا دودھ فروختت کرنے والے دکانداروں کو چیک کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عملہ انتہائی کم دکھائی دیتا ہے ٗ شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ کو گاڑھا کرنے اور محفوظ رکھنے کیلئے پلانٹ لگے ہوئے ہیں جن میں کیمیکل ملائے جاتے ہیں ٗ جس سے دودھ کافی دنوں کیلئے سٹور کیا جاتا ہے جو انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ دودھ ٗ دہی کا معیار ہر روز الگ ہوتا ہے اور دکانوں پر صفائی کے بھی ناقص انتظامات ہوتے ہیں لیکن عوام مجبوراً اپنے بچوں کیلئے دودھ لینے پر مجبور ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جب کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے تو چند دن عوام کو بہتر دودھ ملتا ہے لیکن کچھ دن گزرنے کے بعد وہی ناقص ٗ ملاوٹ شدہ اور کیمیکل شدہ دودھ عوام کو ملنا شروع ہو جاتا ہے۔ عوام الناس زہریلے اور جان لیوا دودھ کی فروخت پر سراپا احتجاج اور ان کا حکومت سے پر زور مطالبہ ہے کہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ہمیشہ کیلئے خالص اور ملاوٹ سے پاک دودھ ان کو میسر ہو۔ مذکورہ تحریک کو ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کر دی گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…