جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک لیجانے کی تیاریاں مکمل،پیپلزپارٹی نے انتباہ کردیا

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے ڈاکٹر عاصم حسین کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی سفارش کے باوجود ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کا مقصد انہیں مزید سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔

سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ نیب سیاسی ڈرامے بند کرے۔ اگر نیب میں ہمت ہے تو پنجاب کا رخ کر کے دکھائے جہاں تندور روٹی، لیپ ٹاپ اور نندی پور پاور پروجیکٹ اور میٹرو بس میں کرپشن کی داستانیں عام ہیں۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف ڈرامائی انداز میں ریفرنس تیار کئے گئے ہیں اور جھوٹی طوطا کہانیوں کے ذریعے ان کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ڈاکٹر عاصم حسین کو کچھ ہوا تو پھر ذمے داری انہی سیاسی طور پر یرغمال بنانے والوں کی ہوں۔ سعید غنی نے مطالبہ کیا کہ میڈیکل بورڈ کی سفارش اور ڈاکٹر عاصم حسین کی صحت کے پیش نظر انہیں علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…