پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ سے انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے صدر جائلز کلارک کی ملاقات‘پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر بات چیت

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے صدر جائلز کلارک (Mr.Giles Clarke)نے آج یہاں ملاقات کی،جس میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔جائلز کلارک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بہترین انداز میں اقدامات کیے ہیں ۔

سیف سٹی پراجیکٹ بہترین سرمایہ کاری ہے اورشہریوں کو پرامن ماحول کی فراہمی اور ترقی کے حوالے سے سیف سٹی پراجیکٹ شاندار منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے موثر کوششیں جاری رکھوں گا۔ امید ہے کہ پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی۔ جائلز کلارک نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے آپ کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں ۔ توقع ہے کہ آنیوالے دنوں میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے امن عامہ کے حوالے سے لاہور میں کیے جانے والے شاندار اقدامات دیکھے ہیں اورہمیں خوشی ہے کہ پنجاب حکومت نے اس ضمن میں زبردست انداز میں کام کیا ہے ۔میں ذاتی طورپر سکیورٹی انتظامات سے بہت متاثرہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں ۔سیف سٹی پراجیکٹ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے امن عامہ کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے ایک سنگ میل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام میں کرکٹ کا کھیل انتہائی مقبول ہے

اورہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سکیورٹی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی اورانتہاء پسندی کے ناسور کو شکست دینے کا پختہ عزم کرچکی ہے اورپاکستان کو آج ہزاروں قیمتی انسانی جانوں کی عظیم قربانیوں کے باعث امن نصیب ہوا ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور کا سیف سٹی پراجیکٹ جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ۔حکومتی اقدامات کے باعث امن عامہ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ چےئرمین پاکستان کرکٹ بورڈشہریار خان،چےئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی،انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹری داخلہ ،سی سی پی او لاہور، کمشنر لاہورڈویژن اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…