بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی شہریوں کی مشکلیں ہوئی آسان ، اب آپ شناختی کارڈ سے ادائیگیاں کر سکیں گے مگر کیسے ؟خبر رساں ادارے کی رپورٹ

datetime 21  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) گلوبل پیمنٹ انڈسٹری کو ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی لیڈنگ کمپنی ماسٹر کارڈ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا ٹیکنالوجیز) کے درمیان ہونے والے معاہدے کی بدولت قومی شناختی کارڈ ادائیگیوں کیلئے بھی استعمال کئے جاسکیں گے۔ اس معاہدے کے ذریعے پاکستانی شہری حکومتِ پاکستان سے اپنے 13ڈیجیٹ کے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے رقوم حاصل کرسکیں گے۔

اس نظام کی بدولت شہریوں کو اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک سے آنے والی رقوم کو وصول کرنے کیلئے بینک برانچ یا کرنسی ایکسچینج جانے کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔ اس معاہدے کے ذریعے ماسٹر کارڈ کمپنی اپنی پیمنٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے ممکن بنائے گی کہ پاکستانی شہری اپنے قومی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس بنوانے کیلئے آن لائن ادائیگیاں کرسکیں۔اس معاہدے کا اعلان ڈیوس میں ہونے والی عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس 2017کے دوران کیا گیا۔ ماسٹر کارڈ پاکستان اور افغانستان کے کنٹری منیجر اورنگزیب خان نے کہاکہ نادرا ٹیکنالوجیز سے حالیہ معاہدہ ہمارے اس عزم کی نشاندہی کرتاہے کہ ہم پاکستان میں آن لائن ادائیگیوں جا مع اور محفوظ نظام بنانا چاہتے ہیں۔ قومی شناختی کارڈ میں پیمنٹ فیچرشامل کرنے سے شہری ایک طاقتور اور تیز رفتار طریقہ ادائیگی سے فائدہ اٹھاسکیں گے ۔ گلوبل پیمنٹ انڈسٹری کو ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی لیڈنگ کمپنی ماسٹر کارڈ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا ٹیکنالوجیز) کے درمیان ہونے والے معاہدے کی بدولت قومی شناختی کارڈ ادائیگیوں کیلئے بھی استعمال کئے جاسکیں گے۔ اس معاہدے کے ذریعے پاکستانی شہری حکومتِ پاکستان سے اپنے 13ڈیجیٹ کے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے رقوم حاصل کرسکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…