لاہور(آن لائن) پلاننگ کمیشن نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی آفیشل ویب سائٹ متعارف کرا دی۔پاکستان اور چین کی مثالی دوستی کا اندازہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تیزی سے چلتے ہوئے کام کو دیکھ کر باآسانی لگایا جا سکتا ہے۔ پلاننگ کمیشن نے بھی سی پیک منصوبے کی ہر خبر سے عوام کو آگاہ رکھنے کے لئے سی پیک کی آفیشل ویب سائٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
اپنے موبائل یا کمپیوٹر پر cpec.gov.pk ٹائپ کرنے پر آپ کے سامنے سی پیک کی ویب سائٹ کھل جائے گی۔ اس ویب سائٹ پر وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور چینی صدر جنگ پیانگ کے پیغامات درج ہیں۔ ساتھ ہی مختلف منصوبوں سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئی ہے۔
سی پیک سے متعلق پاکستان نے کیا نئی چیز متعارف کروا دی
19
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں