ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی خاتون قومی شناختی کارڈ بنوانے گئی تو اسے پتہ چلاکہ وہ تو مر چکی ہے ۔۔ کہانی یہاں ختم نہیں ہوئی ، اس کے بعد کیا ہوا ؟ حیران کن انکشافات

datetime 7  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نادرا کی طرف سے مردہ قرار دی گئی خاتون پانچ سالوں سے دھکے کھانے کے باوجود ملک بھر کے دفتروں میں خود کو زندہ ثابت کرنے میں ناکام ہو گئی، تفصیلات کے مطابق دریاخان کے نواحی علاقہ کہاوڑ کلاں کے رہائشی دو مختلف خاندانوں سے تعلق رکھنے والے غلام شبیر نام کے شہریوں کی بیویوں کے نام بھی اتفاق سے ایک ہی جیسے تھے، جن میں سے ایک خاتون خنائی مائی بیوہ غلام شبیر قوم جکھڑ 10نومبر 2012 کو طبعی طور فوت ہو گئی جس کا اندراج فوتگی یونین کونسل کہاوڑ کلاں میں اس کے بیٹے جہانگیر احمد نے درج کرواتے ہوئے باضابطہ کمپیوٹرائزڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کیا، جبکہ متوفیہ کی ہم نام دوسری خاتون خنائی مائی بیوہ غلام شبیر قوم ارائیں نے قومی شناختی کارڈ کی مدت میعاد ختم ہونے پر نئے شناختی کارڈ کیلئے نادرا سنٹر دریا خان سے رجوع کیا، نادرا دفتر نے خنائی مائی کو ٹوکن نمبر 108301043761/52 جاری کیا، مگر بعد ازاں مقررہ وقت پر کارڈ جاری کرنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا گیا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق مذکورہ خاتون وفات پاچکی ہے، متاثرہ خاتون کے شوہر نے صورتحال کی تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ کہاوڑ کلاں کی رہائشی دوسری خاتون خنائی مائی بیوہ غلام شبیر قوم جکھڑ کو نادرا کی طرف سے جاری کیا گیا شناختی کارڈ اس کی زوجہ کے آئی ڈی نمبر کے مطابق جاری کردیا گیا، جو مذکورہ کی وفات کے اندراج کی صورت میں بلاک کردیا گیا، زندہ خنائی مائی گزشتہ پانچ سال سے نادراکی نااہلی سے کھو جانے والی اپنی قومی شناخت کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہی ہے، جائیداد کی منتقلی، عمرہ وحج کی ادائیگی کیلئے بیرون ملک سفر سمیت شوہر کی پنشن کے حق سے بھی محرومی نے خاتون کی پریشانیوں میں اضافہ کردیاہے، نادرا کے ہر سطح کے حکام نے زندہ خاتون کواس کے بنیادی آئینی حق کی فراہمی سے مکمل معذوری ظاہر کردی ہے، سیکرٹری یونین کونسل کہاوڑ کلاں بشیر حسین نے تصدیق کرتے ہوئے کہا نادرا اہلکاروں کی نااہلی کے باعث زندہ خاتون کو مردہ قرار دیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…