اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے پاکستان میں فروخت کئے جانے والے مختلف کمپنیوں کے دودھ کے ٹیسٹ کروانے کے لئے پی سی ایس آر کو ذمہ داری سونپی تھی۔ ان ٹیسٹوں کے نتائج کسی بھی انسان کے ہوش اڑ انے کے لئے کافی ہیں۔
سینئر صحافی حامد میر نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ پی سی ایس آئی آر کی جانب سے تمام کمپنیوں کے دودھ کے نمونے ٹیسٹ کئے گئے اور صرف ایک کمپنی ’پریما ملک‘کا دودھ معیار کے مطابق پایا گیا جبکہ بقایا تمام کمپنیوں کے دودھ ملاوٹ زدہ یاصحت کے لئے نقصان دہ قرار دئیے گئے۔
یاد رہے کہ ’پریما ملک‘سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی کمپنی ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر دودھ کمپنیوں کے نمونوں کا معائنہ صرف ایک کمپنی کا نتیجہ درست نکلا، وہ کمپنی کون سی ہے؟
6
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں