استنبول (آن لائن)ترکی کی سرحد کے قریب چار سے پانچ پاکستانیوں کو مبینہ طور مشتبہ کرد شرپسندوں نے تاوان کے لیے اغوا کرلیا۔میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا کہ گجرانوالہ اور وزیر آباد سے تعلق رکھنے والےمتاثرہ افراد یورپ جارہے ہے، جہاں راستے میں انہیں مشتبہ کرد شرپسندوں نے روک کر اغوا کرلیا۔رپورٹس کے مطابق مسلح اغوا کاروں نے اسیر افراد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ان کے رشتہ داروں کو تشدد کی فوٹیج بھیجی۔اغوا کاروں کی جانب سے پاکستانیوں کی رہائی کے لیے 20 لاکھ روپے فی کس مطالبہ کیا جارہا ہے۔متاثرہ خاندانوں نے حکومت سے ان کے عزیزوں کو اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد کرانے کا مطالبہکرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ تاوان کی اتنی بڑی رقم ادا کرنے کے قابل نہیں۔دفتر خارجہ نے معاملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت پاکستانی شہریوں کے ترکی میں اغوا سے متعلق میڈیا رپورٹس سے بخوبی آگاہ ہے۔‘دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ’انقرہ اور استنبول میں پاکستانی سفارتی مشنز ترک انتظامیہ کو معاملے سے آگاہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں، جنہوں نے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔‘بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ پاکستان سے بھی متعلقہ حکام سے رابطے ہیں ہے تاکہ معاملے سے متعلق مزید معلومات مل سکیں۔