ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

افغانستان سے آنے والاگدھاپکڑاگیا،خطرناک منصوبہ ناکام

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاراچنار(این این آئی)فورسز نے افغانستان سے کرم ایجنسی میں گدھے کے ذریعے بارودی مواد پہنچانے کی کوشش ناکام بنادی ،فائرنگ سے بارود سے لدھا گدھا ہلاک ہوگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیا سے دھشتگرد ایک گدھے پر بارودی مواد کرم ایجنسی پہنچانے کی کوشش کررہے تھے کہ خرلاچی چیک پوسٹ پر فورسز کو شک گزرا۔ اس دوران گدھے کیساتھ آنیوالا دہشتگرد افغانستان کی طرف بھاگ گیا جبکہ گدھے پر فورسز نے فائرنگ کردی جس سے گدھے پر لدھا بارود زوردار دھماکے کیساتھ پھٹ گیا اس طرح پاکستانی حدود میں بارودی مواد لانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

اس سے پہلے بھی 22 نومبر کو افغانستان کے صوبہ پکتیا سے ایک خودکش حملہ آور کرم ایجنسی میں داخل ہونے کو شش کررہاتھا جس کو فورسز نے ناکام بناتے ہوئے کرم ایجنسی کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا جس پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…