پاکستان کیوں تیزی سے جے ایف تھنڈر بنارہاہے؟حیرت انگیزانکشافات

25  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر17جنہوں نے پیرس ائرشومیں دھوم مچادی تھی ۔اس وقت ایک غیرملکی ٹی وی چینل نے جے ایف تھنڈر17کے بارے میں ایک رپورٹ میں کہاکہ پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر17طیارے کئی خصوصیات کے حامل ہیں جب کہ دنیابھرمیں جے ایف تھنڈر17کے طیاروں کی طرح کم ہی طیارے ہیں جوکہ کسی بھی دوسری فضائیہ کے پاس ہیں ۔

رپورٹ میں کہاگیاکہ جے ایف تھنڈر17پاکستان اپنے دوست ملک چین کے ساتھ مل کربنارہاہے اوریہ دنیاکے کسی بھی بڑے لڑاکاطیارے کانعم البدل ہوسکتے ہیں کیونکہ ان طیاروں میں ہرقسم کے ہتھیارلے جانے کی  صلاحیت موجود ہے اوریہ طیارے کسی بھی جنگ کاپانسہ پلٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں ۔پاکستان کے مایہ ناز لڑاکا طیارے ’’جے ایف 17 تھنڈر‘‘ کے جدید ترین ورژن ’’بلاک 3‘‘ کے ڈیزائن کو حتمی شکل دی جاچکی ہے جس کے بعد یہ چوتھی نسل کے لڑاکا طیاروں سے بھی زیادہ جدید ہوجائے گا اور اپنی صلاحیتوں میں امریکی ایف 16، ایف/اے 18 اور ایف 15؛ روس کے سخوئی 27؛ اور فرانس کے میراج 2000 جیسے مشہور لڑاکا طیاروں تک کو پیچھے چھوڑ دے گا۔جے ایف 17 ’’بلاک 3‘‘ کا انجن زیادہ طاقتور ہوگا جس کی بدولت یہ آواز کے مقابلے میں دوگنی سے بھی زیادہ رفتار (Mach 2.0+) سے پرواز کرسکے گا۔ اس میں خاص قسم کے کم وزن لیکن مضبوط مادّے استعمال کئے جائیں گے جو ایک طرف اس کا مجموعی وزن زیادہ بڑھنے نہیں دیں گے جبکہ دوسری جانب اسے دشمن ریڈار کی نظروں سے بچنے میں مدد بھی دیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…