جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

قطری شہزادوں کاشکارپاکستان کو بھاری پڑ گیا،پورے صوبے میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ( این این آئی ) تحریک انصاف بلوچستان کے سنیئر نائب صدر میر اسماعیل لہڑی نے کہا ہے کہ قطری شہزادوں کو تحصیل سنی شوران میں شکار کی اجازت کے خلاف آج بروز پیر تین بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گاجبکہ بروز بدھ 21دسمبر کو صوبائی دارلحکومت سمیت پورے بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی جبکہ ہم عوام کے حقو ق کے لئے عدالت کے دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے ۔

انہوں نے یہ بات اتوار کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر نوابزادہ شریف جوگیزئی ، حاجی نور الدین کاکڑ سمیت پارٹی کے دیگر عہدیدارو بھی موجو دتھے میراسماعیل لہڑی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران تفصیلی روشنی ڈالی تھی اور بتایا کہ سنی شوران کو تخت لاہور کے کہنے پر نشانہ بنایا جا رہاہے اور جان بوجھ کر وہاں پر قطری شہزادوں کو شکار کی اجازت دی گئی ہے اس وقت وہاں پر فصل مکمل طور پر تیار ہے شکار کھیلنے کی وجہ سے زمینداروں کو نقصان پہنچے گا کہ ۔انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات خوشگوار اور اچھے رہیں مگر وفاقی حکومت او رصوبائی حکومت جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جس سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…