بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

کراچی تا پشاور ریلوے ،زبردست خبر سنادی گئی

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاک چین اقتصادی راہداری کے اگلے منصوبے میں ریل کے سفر کو تیز اور محفوظ بنانے کے لئے کراچی سے پشاور تک انڈر پاس یا اور ہیڈ برج بناکر ریلوے لائن کو گیٹ فری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیصلے کے تحت ریلوے ٹریک کے دونوں جانب موٹر وے کے طرز کے آہنی جنگلے بھی لگائے جائیں گے

۔ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک کو گیٹ فری بنانے کے لیے منصوبے کا پہلا مرحلہ پشاور اور راولپنڈی کے درمیان شروع کیا جائیگا، منصوبے پر کام کا آغاز پشاور سے ہوگا اور پہلا مرحلہ آئندہ سال ہی مکمل کرلیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک پورے ٹریک پرجہاں بھی گیٹ ہیں وہاں یا تو اوور ہیڈ پلوں یا انڈر پاسز کے ذریعے ٹریفک کو گزارا جائیگا اسی طرح ٹریک کے گرد جنگلے لگاکر ریلوے لائنز پر غیرقانونی کراسنگ کو بھی روکا جائیگا تاکہ سفر کو تیز اور محفوظ بنایاجاسکے۔

سی پیک کے تحت بننے والے منصوبے کیلئے ریلوے کو فنڈز مہیا کردئیے گئے ہیں اسی طرح ریل ٹریک پر آٹو میٹک سگنل سسٹم لگادیا ہے۔حکام کے مطابق اس سے حادثات کو روکنے میں مدد ملے گی اور اگر کسی ٹریک پر ٹرین موجود ہوگی تو خودکار سسٹم کی مدد سے ڈرائیور کو پتہ چل جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…