اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں ہزاروں لاکھوں ایسی جگہیں ہیں جنہیں دیکھ نہ صرف دل باغ باغ ہوجاتا ہے بلکہ ان تصاویر کو ہر کسی سے شیئر کرنے انہیںہر کسی کو دکھانے کادل چاہتا ہے ۔ایسی چند خوبصورت تصاویر کاعالمی مقابلہ وکی پیڈیا کی جانب سے منعقد کیا گیا ۔ جس میں دنیا بھر سے فوٹوگرافرز اپنے ممالک میں موجود مونومنٹس کی تصاویر وکی پیڈیا کو ارسال کیں۔اس سال ‘وکی پیڈیا لووزمونومنٹس2016’ کے عالمی مقابلے میں پاکستانی فوٹوگرافرز کی 3 تصاویر کامیاب ہوئیں ہیں۔فوٹوگرافی کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستانی فوٹوگرافرز گذشتہ 2 سالوں سے کامیابی سمیٹتے آرہے ہیں۔اس سال کے مقابلے میں دنیا بھر سے 10 ہزار748 لوگوں کی جانب سے 2 لاکھ 77 ہزار 365 تصاویر وںکی لووز مونومنٹس کو موصول ہوئیں، جوکہ کسی بھی تصویری مقابلے میں جمع کرائی جانے والی بہت بڑی تعداد ہے۔