ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کون حل کروا سکتا ہے ؟ دعویٰ نے ہلچل مچا دی

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آن لائن) نومنتخب نائب امریکی صدر مائیک پینس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سودے بازی کی غیرمعمولی صلاحیت کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل کرسکتے ہیں۔امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک پینس کا کہنا تھا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی غیرمعمولی سودے بازی کی مہارت کی بدولت دنیا میں موجود تنازعات اور خاص طور پر مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جب کہ نئی امریکی انتظامیہ جنوبی ایشیا میں مکمل طور پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور خاص طور پر خطے میں امن اور سیکیورٹی کے لئے بھارت اور پاکستان سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کی وجہ سے کشیدگی ہے جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے فون پر بات کی اور نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے انہیں ثالث کا کردارادا کرنے کی بھی پیش کش کی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر مائیک پینس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے نتیجے میں کشمیرمیں تشدد میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ دونوں سربراہان مملکت سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان تعمیری تعلقات کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
نائب امریکی صدرنے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 50 ممالک کے سربراہان سے فون پر بات کرچکے ہیں اور ان کے درمیان ہونے والی بات چیت ذاتی ہے جس میں انہیں مبارکبادیں دی جارہی ہیں جب کہ نئے امریکی صدر کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ دنیا بھر میں موجود امریکی مفادات کا تحفظ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سب سے پہلے امریکا میں موجود امریکی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں جس میں معیشت کی بحالی اور امریکی نوجوانوں کی ملازمتوں کے مسئلے کا حل شامل ہے۔۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…