لاہور( این این آئی) سابق وزیر خارجہ و تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے افغانستان کے مسائل کی وجہ ہونے کے تاثر کو زائل ہونا چاہیے ،سرتاج عزیز کوہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے شرکاء کو پاکستان کے اقدامات ، پالیسیوں اور سوچ سے موثر طریقے سے آگاہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی ۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی کے پاکستان پر الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ از حد ضروری ہے کہ ہم افغانستان کے مسائل کی وجہ پاکستان کو قرار دئیے جانے کے تاثر کو زائل کرنے کیلئے بھرپور اورموثر طریقے سے بات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بتانا چاہیے کہ پاکستان نے افغانستان کے مسائل کے حل کیلئے کیا پالیسیاں اور اقدامات اٹھائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے شرکاء کو موثر طریقے سے بات کر کے قائل کرنا چاہیے تھا ۔