جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

عابدشیر علی نے تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کو شہبازشریف کا چمچہ قراردیدیا،حیرت انگیز دعوے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

فیصل آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کو صوبے کی پرواہ نہیں ، وفاق 3سال سے بجلی گھربنانے کیلئے زمین مانگ رہا ہے لیکن وزیراعلیٰ ہمیں زمین نہیں دے رہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عابد شیر علی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی کے5منصوبوں کی راہ میں پرویز خٹک رکاوٹ ہیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ کے پی کے حکومت فیل ہوچکی ہے ٗخیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار ڈانسر وزیراعلیٰ ہیں،انہیں ڈانس کمپی ٹیشن میں بھیجا جاسکتا ہے۔وزیر مملکت پانی وبجلی نے کہاکہ سابق صدر آصف زرداری کو وطن آنے سے کسی نے نہیں روکا ٗآصف زرداری وہاں خوش باش ہیں، پاکستان آئیں انہیں کس نے روکا ہے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ شیخ رشید محکمہ اوقاف کی زمین پر رہتے ہیں، اس بار وہ پنڈی سے کونسلر کی نشست بھی نہیں جیت سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم نے خود کو بچوں کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے، اب عمران خان، جہانگیر ترین اور شیخ رشید کی تلاشی ہوگی۔ عابد شیر علی نے جہانگیر ترین پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین 1998میں شہباز شریف کا چمچہ تھا

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…