اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت میں انسانی خون سے پیاس بجھانے والے ’’ڈریکولا‘‘ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق گلگت سے ڈریکولا کے نام سے خوف و ہراس پھیلانے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ ذہنی مریض ہے اور بچوں کی گردن میں دانت گاڑ کر خون پینے کی کوشش کر رہا تھا۔ مذکورہ شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ جانوروں اور پرندوں کا کچا گوشت بھی چبا جاتا ہے۔ مقامی قبرستان میں ڈیرہ ڈالنے والا یہ شخص لوگوں کو دیکھ کر غرانے لگتا ہے۔ پولیس نے مقامی شہریوں کی درخواست پر ڈریکولا کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بارے میں تفتیش جاری ہے کہ وہ ایسا کیوں کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھکر کے تین بھائی بھی اسی طرح کے گھناؤنے فعل میں ملوث رہے ہیں جن کا طبی معائنہ کرنے پر معلوم ہوا تھا کہ تینوں ذہنی مریض ہیں۔
پاکستان میں انسانی خون پینے والا ڈریکولاگرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شبِ معراج کے مقدس موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی
-
ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
پاک بھارت جنگ، چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان
-
وفاقی حکومت نے کاغذی کرنسی کی جگہ پلاسٹک کرنسی لانے کا فیصلہ
-
7 پاکستانی بینک ایشیا ءپیسیفک کے ٹاپ 15 بینکوں میں شامل
-
پاکستان بھر میں کل 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
-
ہمارا جہاز، طیارہ اوریونٹ کہاں ہے پاکستان کو سب پتہ تھا، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
-
معروف انٹرنیشنل ائیر لائن نے کرایوں میں کمی کردی















































