اسلام آباد/لاہور( این این آئی)نادرا شناختی کارڈ تصدیقی مہم کے دوران 58ہزار سے زائد افراد کے مشکوک ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، 45 ہزار سے زائد کی شہریت کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ان افراد سے متعلق نادرا کو ایس ایم ایس کے ذریعے معلومات ملیں۔نجی ٹی وی کے مطابق نادرا کو شناختی کارڈز کی تصدیقی مہم کے دوران اہم کامیابی ملی ہے
جس میں58 ہزار سے زائد مشکوک افراد بے نقاب ہو گئے ہیں۔ 45 ہزار سے زائد کی شہریت کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ تحقیقات سے اب تک 698 افراد حتمی طور پر مشکوک ثابت ہو گئے ہیں اور ان افراد کے حوالے سے نادرا کو ایس ایم ایس کے ذریعہ معلومات ملی ہیں۔ مجموعی طور پر 9 کروڑ 17 لاکھ 97 ہزار 302 افراد کے شناختی کارڈز کی تصدیق کی جا رہی ہے۔