لاہورر(آئی این پی) پاکستان عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وطن واپسی کا ٹکٹ لے لیا جبکہ دسمبرمیں شہر قائدمیں جلسے سے خطاب کر یں گے ۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میں نے پاکستان واپس آنے کیلئے ٹکٹ لے لیا ہے
اور بہت جلد پاکستان میں ہوں گا دسمبر میں شہر قائدمیں جلسہ کیا جائیگا جبکہ لاہور میں بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف اور حکومت پالیسوں کے خلاف جلسہ کیا جائیگا ۔