اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے اپنے سرکاری دورہ چین کے دوران چین کے وزیر برائے سپر ویژن اینڈ انسپکشن ہوآنگ شکشیان کے ہمراہدونوں ممالک کے درمیان بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق امور میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے۔
دونوں ملک بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق امور میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط سے چین اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے تناظر کے علاوہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کو شفاف اور بد عنوانی سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور اس سے دونوں ممالک بدعنوانی کے خاتمہ میں ایک دوسرے کے تجربات سے بھی فائدہ اٹھا ئیں گے۔