اتوار‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2026 

ڈیرہ بگٹی،اہم کمانڈرنے ہتھیارڈال دیئے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

کوئٹہ ( این این آئی ) ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں کالعدم تنظیم کے 20 فراریوں نے ہتھیار ڈال دئیے، ہتھیار ڈالنے والوں میں کمانڈر بھی شامل ، ایف سی کی کاہان میں کارروائی اسلحہ اور تخریبی مواد برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں کالعدم تنظیم کے 20فراریوں نے ہتھیار ڈا دیئے ۔ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی آراے سے ہیں دریں ثناء ایف سی ترجمان کے مطابق کاہان میں ایف سی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ اور تخریبی مواد برآمد کیا گیا

جبکہ اسلحے میں 7 مارٹر گولے، 23 راکٹ لانچر، ہزاروں گولیاں اور فیوز شامل ہیں ۔دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پولیس ، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی جانب سے کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری کامیاب کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا آخری حد تک پیچھا کر کے انہیں کیفرکردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی، جس کے لیے سیکورٹی فورسز دن رات کوشاں ہیں اور اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دہشت گرد عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ ایک پرامن بلوچستان کے قیام کے ذریعے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، دہشت گردی جیسے سنگین چیلنج سے نمٹنے کے لیے حکومت پختہ عزم رکھتی ہے اور جلد صوبے کو امن کا گہوارہ بنا دیا جائیگا، دریں اثناء وزیراعلیٰ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو صوبہ بھر بالخصوص کوئٹہ شہر میں حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے، وزیراعلیٰ نے خاص طور سے شہر کے حساس اور عوامی مقامات پر حفاظتی انتظامات میں اضافے ، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی کے عمل کو مزید سخت کرنے ، سیکورٹی فورسز کے گشت میں اضافے ، متعلقہ کنٹرول رومز کو فعال رکھنے اور سیکورٹی اداروں کے مابین مربوط روابط کے قیام کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے امن و امان کے قیام کے لیے سول سوسائٹی کے تعاون کے حصول کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ عوام اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو احساس کرتے ہوئے سیکورٹی اداروں سے بھرپور تعاون کریں گے۔

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…