جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عالمی شہرت یافتہ افغان خاتون شربت گل کی گرفتاری،پاکستان اورافغانستان میں تنازعہ کھڑاہوگیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پشاورکی خصوصی عدالت نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کے الزام میں گرفتار افغان خاتون شربت گلہ کی درخواست ضمانت عدالت نے مسترد کردی ہے شربت گلہ کی جانب سے عدالت میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔ وکیل صفائی کی جانب سے گذشتہ روز دلائل دئیے گئے تھے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے شربت گلہ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ شربت گلہ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے چھبیس اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔پاکستان میں تعینات افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے عالمی شہرت یافتہ افغان خاتون شربت گل کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیس پاکستان اور افغانستان کے دو طرفہ تعلقات کیلئے ایک امتحان ہے۔

افغان سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ شدید مایوسی کی بات ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دیگر حکومتی رہنماؤں کی یقین دہانی کے باوجود شربت گل کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔انھوں نے کہا کہ دنیا کی تسلیم شدہ اور افغانستان میں سب سے زیادہ چاہی جانے والی شربت گل کی گرفتاری نے پہلے ہی تمام افغانوں کے جذبات کو مجروح کیا اور عدالتی فیصلے سے ان جذبات اور دونوں طرف کے عوام کے دو طرفہ تعلقات کو مزید دھچکا لگا۔افغان سفیر نے کہاکہ دل اور دماغ کی جیت ہمارا سب سے اہم مقصد ہے۔ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت واقعی شربت گل کو رہا کرنا چاہتی ہے، جیسا کہ وزیر داخلہ نثار علی خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا تو افغان خاتون کو کسی عدالت میں حاضری یا فیصلے کی ضرورت نہیں ۔افغان سفیر کے مطابق شربت گل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے لگائے گئے الزامات کی بناء پر جیل میں ہیں اور یہ وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے کہ وہ ان الزامات کو ختم کرکے انھیں رہا کرے اور یہ وہ کام ہوگا، جسے واقعی کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ یہ الزامات کہ شربت گل نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا یا دھوکہ دہی کی، سراسر بے بنیاد ہیں کیونکہ نادرا نے انھیں اور ان کے شوہر کو معمول کی کارروائی کے مطابق شناختی کارڈ جاری کیا تھا۔ڈاکٹر عمر زاخیل وال کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ہونے کے علاوہ شربت گل ایک غریب بیوہ اور اپنے 4 بچوں پر مشتمل خاندان کی واحد کفیل ہے جسے ہیپاٹائٹس کا مرض لاحق ہے ٗ ان کے شوہر اور بیٹی کا انتقال بھی اسی مرض کے ہاتھوں ہوا۔انھوں نے کہا کہ اس اسٹیج پر میں وزیراعظم نواز شریف سے کہتا ہوں کہ وہ براہ راست اس معاملے میں مداخلت کریں اور شربت گل کی رہائی کے احکامات جاری کریں۔انہوں نے کہاکہ افغان حکومت شربت گل اور ان کے بچوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور انھیں عزت و وقار کے ساتھ واپس افغانستان بھجوا کر وہاں سیٹل کیا جائے گا۔ڈاکٹر زاخیل وال نے کہاکہ گرفتاری سے قبل شربت گل نے اپنی گھر کی اشیاء فروخت کردی تھیں اور وہ اپنے خاندان کے ہمراہ واپس افغانستان جارہی تھیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…