اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کے کارکنوں کی ہرممکن حفاظت کررہی ہے،کسی بھی ناگہانی حادثے کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے ،اللہ پی ٹی آئی کی قیادت کو ہدایت دے اور وہ ملک کی تعمیرو ترقی میں حصہ ڈالیں۔عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں انہوں نے کہاہے کہ اللہ عمران خان کوہدایت دے کہ وہ پاکستان کوغیرمستحکم نہ کریں،ان کوچاہیے کہ ملک کی تعمیرمیں حصہ ڈالیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخواوفاق پرچڑھائی نہ کریں بلکہ وفاق کی اکائی بنیں،احتجاج اورفسادمیں فرق ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی حفاظت کی ہرممکن کوشش کررہی ہے،کسی بھی ناگہانی حادثے کی ذمے داری پی ٹی آئی کی قیادت پرہوگی۔ان کا کہناتھا کہ اپنے ہی گھرپردھاوابولناکہاں کی دانش مندی ہے،یہ عمل کون سے جمہوری اقدارکی عکاسی کرتاہے،اس کافائدہ دشمنوں کوہوسکتاہے،عمران خان عوام کے مسائل میں اضافہ نہ کریں ۔