بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کے ہمسائے تنگ آگئے ،تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف انتہائی اقدام کرڈالا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ کے رہائشیوں نے ضلعی انتظامیہ کوایک درخواست دی ہے جس میں کہاگیاہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے گھرکے باہرمظاہرین کومنشترکیاجائے کیونکہ اس سے ان کے معاملات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں اوران کوبہت سی پریشانیوں کاسامناہے ۔درخواست میں لکھاگیاہے کہ ان کے ہمسائے میں ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کے شوروغل کی وجہ سے ایک طوفان بدتمیزی برپاہے اوران کی خواتین کوگھروں سے باہرنکلنے اوربچوں کوسکولوں وکالجوں میں جانے میں شدید مشکلات کاسامناہے

اس لئے انتظامیہ ایکشن لے کران افراد کوبنی گالہ کے علاقے سے نکال باہرکرے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کے علاقے بنی گالہ میں دیگر رہائش پذیر مکینوں نے علاقے کو مظاہرین سے پاک کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تحریری درخواست دے دی ٬ بنی گالہ کے رہائشی اظہر محمود التمش زاہد، ریاض شاکر، ثقلین بخاری، نرما خالد ودیگر نے درخواست میں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بنی گالہ میں سیاسی جماعت کی جانب سے احتجاج کی وجہ سے وہاں موجود دیگر رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ٬ رات کے اوقات میں گانے بجانے اور غل غپاڑہ کی آوازوں نے ہمارا جینا دوبھر کردیا ہے ٬

گھروں میں بیمار بزرگ تکلیف میں مبتلا ہیں ٬سڑکوں پر ناکے اور مظاہرین کے ہونے کی وجہ سے ہم ان کو ہسپتال نہیں لے جا سکتے جبکہ رات کے اوقات میں شور کی وجہ سے بنی گالہ میں رہائش پذیر دیگر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ علاقے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور غلاظت ہے ٬ ہماری عورتوں کا گھر سے نکلنا مشکل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ہم مجبوراً ضلعی انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ علاقے سے مظاہرین کونکالاجائے تاکہ ہم سکون کی زندگی بسرکرسکیں اورہمارے معاملات زندگی بہترطریقے سے طے پاسکیں ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…