جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

،حرمین کے دفاع کےلئےپاک فوج کے دستے سعودی عرب بھیجے جائیں،پروفیسرساجد میر

datetime 31  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت اہلحدیث کے مرکزی امیراورسینیٹرپروفیسرساجد میرنے کہاہے کہ آئے روز حوثی باغیوں کی سعودی عرب میں جارحیت بڑھتی جا رہی ہے ،حرمین کے دفاع کے فوری طور پر پاک فوج کے دستے سعودی عرب بھیجے جائیں ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پرسینیٹر پروفیسرساجد میر کی قیادت میں مرکز 106۔ راوی روڈ پر حوثی باغیوں کی طرف سے میزائل سے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کے خلاف دفاع حرمین ریلی نکالی گئی۔پروفیسرساجد میرنے اس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حوثی باغیوں کی جارحیت اور بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حرمین کے دفاع کیلئے فوری طور پر

پاک فوج کے خصوصی دستے سعودی عرب بھیجے جائیں۔ مکہ مکرمہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا محور و مرکز ہے، اسکی طرف میلی آنکھ سے دیکھنا اور میزائل سے حملہ کرنا عالم اسلام کیخلاف سب سے بڑا حملہ ہے اور یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے انتہائی باعث تشویش ہے۔ حوثی باغیوں نے بلیسٹک میزائل سے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کرکے پوری دنیا کے مسلمانوں پر حملہ کیا ہے اور یہ عالم اسلام کی تاریخ میں سب سے شرمناک حادثہ ہے،جن لوگوں نے مکہ مکرمہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے وہ پوری مسلم دنیا کے مجرم ہیں اور ایسے لوگ ناقابل معافی ہیں۔
یمن سے حوثی باغیوں کے ذریعہ مکہ مکرمہ پر کئے جانے والے حملہ سے پوری دنیا میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور ہر مسلمان فکرمند ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ دوغلاپن ہے کہ طالبان کو دہشت گرد کہنے والوں کی زبانیں حوثی باغیوں پر کیوں بند ہیں۔ پروفیسر ساجد میر نے شرکا سے حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ہرقسم کی جانی ومالی قربانی کا حلف لیا، انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا دشمن اسلام اور پاکستان کا دشمن ہے۔ سعودی عرب کا دفاع پاکستان اور عالم اسلام کا دفاع ہے۔ بندوق کے زور پر آئینی حکومتوں کا تختہ الٹنے کی روایت ختم کرنا ہوگی۔ قبل ازیں ساجد میر نے اہلحدیث یوتھ فورس کے انتخابی اجلاس سے خطاب کیا۔ مرکزی شوری نے آئندہ چار سال کیلئے متفقہ طور پر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کی صدارت کیلئے حافظ فیصل افضل شیخ اورجنرل سیکرٹری حافظ عامر صدیقی کا انتخاب کیا جن سے مرکزی امیر نے حلف لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…