مریدکے(این این آئی)سادہ لوح لوگوں کو باہر کے ممالک بھیجنے کی آڑ میں اور بینکوں سے قرضے دلوانے کے نام پر اربوں روپے کا فراڈ کرنے والے گرو کا انکشاف ، درجنوں افراد لٹ گئے ، حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہر بڑے شہر میں خوبصورت دفاتر بنا کر خوبرو لڑکیوں کے عملہ کیساتھ ملکر درجنوں پاکستان کے شہریوں کو اربوں روپے سے محروم کرنے والے بین الصوبائی گروہ کا انکشاف ہوا ہے ۔
لاکھوں روپے کی رقوم سے محروم ہونیوالے افراد لالہ امجد آف پشاور ، ہاشم علی، شہاب الدین آف میانوالی وغیرہ کے مطابق یہ گروپ خوبصورت کوٹھیاں لیکر دفاتر بنا کر اخبارات میں اشتہار دیتا ہے کہ انہیں باہر کے ممالک کیلئے سینکڑوں پاکستانیوں کی ضرورت ہے ،لاکھوں روپے تنخواہ ملے گی درجنوں افراد سے لاکھوں روپے اور پاسپورٹ لیکر پھر غائب ہو جاتے ہیں دفاتر بھی غائب ہو جاتے ہیں اس گروہ کا شکار افراد میں درجنوں لاہور کے مختلف علاقوں ، فیروزوالہ ،
میانوالی، پشاور، گوجرانوالہ، شاہدرہ ، فیصل آباد ، کراچی، حیدر آباد کے لوگ شامل ہیں حالیہ دنوں میں کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے ۔یہ گروہ بینکوں سے پیسے لیکر دینے کے چکر میں بھی درجنوں لوگوں کو لوٹ چکا ہے ۔ایف آئی اے سمیت کئی تھانوں میں مقدمات کے اندراج کے باوجود یہ گروہ بچا ہوا ہے ۔اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ امریکہ فرار ہو گیا پھر وہاں بیماری کا بہانہ بنا کر فرضی تابوت میں لاہور آیا جسکے لوٹ مار میں شامل بیٹے نے تابوت دفنایا جبکہ جسکا تابوت پاکستان پہنچا وہ امریکہ میں اب بھی زندہ ہے اسکے بیٹے نے دھوکہ سے نادرا کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر لیا آج کل ڈیفنس لاہور میں روپوش ہے لٹنے والے افراد نے وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ اس گروہ کے سرکردہ رکن ہارون کو اگر پکڑ لیا جائے اور خفیہ اداروں ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں تو سنسنی خیز انکشافات سامنے آئیں گے ۔
بیرون ممالکے بھیجنے ،بینکوں سے قرضے دلوانے کے نام پر اربوں روپے کا فراڈ کرنیوالے گروہ کا انکشاف ، درجنوں افراد لٹ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران کو پاکستان کا دوٹوک پیغام
-
سولر پینلز کے نئے ریٹ سامنے آگئے



















































