اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے صوابی میں عوام سے خطاب کے دوران سٹیج سے بال بال گرتے بچے ۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے صوابی میں عوام سے خطاب کے دوران سٹیج سے بال بال گرتے بچے ۔ ذرائع کے مطابق 2نومبر کے دھرنے میں شرکت کیلئے وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک صوابی سے اسلام آباد جا رہے ہیں ۔ صوابی میں انہوں نے عوام سے خطاب کیا مگر خطاب کے دوران اچانک وہ سٹیج پر لڑکھڑائے اور گرتے گرتے سنبھل گئے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے کے ساتھ اس وقت عوام کا جم غفیر ہے جو اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے ۔